داڑھی پر مسلمانوں کے اعتراضات
سوال: داڑھی کے بارے میں اکثر مسلمانوں کے سوچنے کا انداز یہ ہے کہ داڑھی صرف علماء اور مولانا حضرات کو زیب دیتی ہے۔ نبی اکرمؐ کے زمانے میں عام طور پر داڑھی رکھی جاتی تھی اس لیے اکثریت داڑھی رکھنے میں عار نہ سمجھتی تھی۔ مگر اب انسان کے لباس و آراستگی میں کافی فرق واقع ہو چکا ہے۔ چہرے بغیر داڑھی کے پررونق و بارعب نظر آتے ہیں۔ کیا ایسے حالات میں ہر مسلمان کے لیے داڑھی رکھنا لازم ہے؟ براہِ کرم اس معاملے میں ذہن کو یکسو اور مطمئن فرمائیں۔