مخالفتیں اور مزاحمتیں
سوال: میں اپنے حالات مختصراً پیش کرتا ہوں مجھے بتلائے کہ کونسا طریق کار اختیار کروں کہ میرے اسلام میں فرق نہ آئے۔ (۱) ۔والدین اٹھتے بیٹھتے اصرار کرتے ہیں کہ ملازمت پر واپس چلا جاؤں۔ بحالت موجودہ وہ نہ صرف اپنا بلکہ خدا کا نافرمان بھی گردانتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ صرف ایسے وقت پر والدین کی نافرمانی جائز ہے جب وہ یہ کہیں کہ خدا کو نہ مانو۔ باقی تمام امور میں والدین کا حکم شرعی طور پر واجب التعمیل ہے۔ عنقریب وہ اعلان کرنے والے ہیں کہ نوکری پر چلا جاؤں تو بہتر ہے ورنہ…