قرآن کی آیات سے قادیانیوں کا غلط استدلال
سوال: میں نے آپ کی بہت سے تحریروں کا مطالعہ کیا، لیکن مرزائی جس آیت سے استدلال کرتے ہیں اس پر آپ کا کوئی تبصرہ نہیں دیکھا۔ یہ سورۂ اعراف کی آیت ۳۵ ہے: يَا بَنِي آدَمَ إِمَّا يَأْتِيَنَّكُمْ رُسُلٌ مِّنكُمْ۔ یہاں رسول اللہﷺ پر نازل شدہ قرآن میں بنی آدم کو خطاب کرکے فرمایا جارہا ہے کہ میں تم میں سے رسول آئیں گے۔ اس سے صاف معلوم ہوتا ہے حضورؐ کے بعد انبیا کی آمد کا راستہ کھلا ہے۔ قادیانیوں کے استدلال کا کیا جواب ہے؟ اسی طرح وہ سورۂ مومنون کی آیت 51 اور اور حدیث لو عاش ابراہیم لکان نبیاً سے بھی دلیل لاتے ہیں۔ ان کے جواب میں کیا کہا جاسکتا ہے؟