مسئلہ مہدی
سوال: چند حضرات نے جو نہایت دین دار اور مخلص ہیں تجدید و احیائے دین کی ان سطور کے متعلق جو آپ نے امام مہدی کے متعلق تحریر فرمائی ہیں،احادیث کی روشنی میں اعتراضات پیش فرمائے ہیں جنہیں آپ کے سامنے پیش کر رہا ہوں۔یہ میں اس احساس کے ساتھ لکھ رہا ہوں کہ دعوت اقامت دین کے پورے کام میں شریعت کی پابندی ضروری ہے،پس لازم ہے کہ ہر وہ چیز جو آپ کے قلم سے نکلے، عین شریعت کے مطابق ہو اور اگر کبھی کوئی غلط رائے تحریر میں آئے تو اس سے رجوع کرنے میں کوئی تامل…