حضورﷺ کی صاحبزادیوں کی عمریں
سوال: تفہیم القرآن جلد ششم سورہ الکوثر کے دیباچہ میں صفحہ ۴۹۰ پر ابن سعد اور ابن عساکر کے حوالہ سے آپ نے حضرت عبداللہ ؓ بن عباس کی یہ روایت نقل فرمائی ہے کہ رسول اللہﷺ کے سب سے بڑے صاحبزادے حضرت قاسم ؓ تھے، ان سے چھوٹی حضرت زینب ؓ تھیں، ان سے چھوٹے حضرت عبداللہ ؓ تھے۔ پھر علی الترتیب تین صاحبزادیاں امُّ کلثوم ؓ، فاطمہ ؓ اور رقیہ ؓ تھیں، ان میں سے پہلے حضرت قاسم ؓ کا انتقال ہوا، پھر حضرت عبد اللہ ؓ نے وفات پائی۔ اس پر عاص بن وائل نے کہا ’’ان کی نسل ختم ہوگئی۔ اب وہ ابتر ہیں‘‘ (یعنی ان کی جڑ کٹ گئی)۔